نواز شریف  کے قریبی ساتھی کےبیٹے کو اشتہاری قراردیدیا

سوشل میڈیا‎‎

 لاہور( این این آئی )سیشن عدالت نے سابق وزیراعظم محمدنواز شریف کے سابق پرنسپل سیکرٹری سعید مہدی کے بیٹے کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے کمپنی کے دیگر ڈائریکٹرز کی جائیداد اور بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کرنے کا حکم دیدیا۔ایڈیشنل سیشن جج سہیل انجم نے امانت علی کی ایکسیڈ پٹرولیم کیخلاف درخواست پر حکم جاری کیا ۔درخوات گزار کی جانب سے موقف اپنایا گیا ایکسیڈ پٹرولیم کے ساتھ کاروبار کررہا تھا اور 3 کروڑ روپے سے زائد رقم کی پیشگی ادائیگی کی مگر درخواست گزار کو طے شدہ پٹرولیم مصنوعات فراہم نہیں کی گئیں۔سعید مہدی کے بیٹے کی کمپنی نے رقم واپس کرنے کی یقین دہانی کرائی اور چیک دئیے مگر تمام چیکس باؤنس ہو گئے، چیکس باؤنس ہونے پر تھانے میں مقدمات کا اندراج کیا گیا مگر پولیس کوئی بھی کارروائی نہیں کررہی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر