ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن پاکستان نے کورونا وبا میں شدت اور اموات کا ذمہ دار حکومت کو قرار دیدیا

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد (این این آئی)ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن پاکستان نے کورونا وبا میں شدت اور اموات کا ذمہ دار حکومت کو قرار دے دیا۔م یڈیارپورٹ کے مطابق ینگ کنسلٹنس ایسوسی ایشن نے حکومت کو مزاکرات کے لئے سات روز کا وقت دے دیاوائی سی اے کے مطابق مطالبات نہ مانے گئے تو آٹھ جون سے ملک بھر کی اوپی ڈیز کی سروسز معطل کر دیں گے۔چیئرمین وائی سی اے ڈاکٹر اسفند یار کے مطابقسات روز کے اندر ہمیں بتایا جائے حکومت کے پاس بغیر حفاظتی تدابیر اورسکریننگ کے کورونا پر کنٹرول کرنے کا کیا نسخہ ہے۔ انہوںنے کہاکہ کورونا سے جاں بحق ہیلتھ کئیر ورکرز کے بچوں کو یتیم کرنے کی

ذمہ دار بھی حکومت ہے ، وائی سی اے نے مطالبہ کیا کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے ایک ماہ کا سخت لاک ڈاؤن کیا جائے۔ ڈاکٹر اسفند یار نے کہاکہ بغیر سکریننگ کے اوپی ڈیز خطرے سے خالی نہیں ہیں، مطالبہ کیا کہ ملک بھر کی او پی ڈیز بند کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے۔ مطالبہ کیا کہ جن کو ایمرجنسی علاج کی ضرورت نہیں ان کے لئے ٹیلی میڈیسن شعبہ کو فعال کیا جائے۔ ڈاکٹر اسفند یار نے کہاکہ حکومتی ناقص پالیسز کی وجہ سے ہیلتھ کیئر ورکرز کورونا سے متاثر ہو رہے ہیں، ایمرجنسی میں کام کرنے والے ڈاکٹرز، نرسنگ اور پیرامیڈک سٹاف کو پی پی ایز کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر