آن لائن کلاسز متعارف کرانے کا فیصلہ

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد (این این آئی)انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس خیبر پختونخوا (کے پی) ثناء اللّٰہ عباسی نے کہا ہے کہ صوبے میں پولیس فورس کیلئے آن لائن کلاسز متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے، تربیتی اسکولز میں کورس کرنے والے پولیس اہلکاروں کیلئے آن لائن لیکچرز ہوں گے۔آن لائن کلاسز کا فیصلہ صوبے بھر کے ڈی آئی جیز کی کانفرنس میں کیا گیا۔آئی جی کے پی نے کہا کہ آن لائن کلاسز کے لیے ڈی آئی جی ٹرینگ 15 جون تک رپورٹ مرتب کریں۔ثناء اللّٰہ عباسی نے کہا کہ صوبے کے 9 تربیتی اسکولز میں آن لائن کلاسز 15 جون کے بعد شروع کی جائیں گی، یہ فیصلہ کورونا وبا کے پیش نظر کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ٹریننگ یونٹ موبائل ایپ تیار کرے گی، کورونا وبا کے باعث پولیس تربیتی کورس متاثر ہوئے ہیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر