وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کرونا وائرس خوفناک شکل اختیار کر گیا کئی علاقے سیل ، فوج اور پولیس کے دستے تعینات کر نے کا حکم جاری

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے دارلحکومت میں کرونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا ، 9علاقوں کو سیل کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی دارلحکومت میں کرونا وائرس خوفناک حد تک پھیل جانے کے بعد متاثرہ علاقوں میں رینجرز اور پولیس کے دستے تعینات کر دیئے ہیں ۔ لاک ڈائون میں نرمی کے بعد اسلام آباد میں کرونا وائرس نے تیزی سے وار کرنا شروع کر دیئے ہیں ۔ 9علاقوں میں نشاندہی کے بعد

انہیں فوری سیل کردیا گیا جبکہ رینجرز اور پولیس کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیاہے ۔ وفاقی دارالحکومت سے آج کورونا وائرس کے مزید 295کیسز اور 4 ہلاکتیں سامنے آئی ہیں جس کی تصدیق سرکاری پورٹل پر کی گئی ہے۔پورٹل کے مطابق اسلام آباد میں کیسز کی مجموعی تعداد 3188 ہوگئی ہے جب کہ اموات 34 ہو چکی ہیں۔اسلام آباد میں اب تک کورونا وائرس سے 399 افراد صحتیاب ہوچکے ہیں۔دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے آج ہی لوگوں سے ایک مرتبہ پھر درخواست کی ہے کہ وہ جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنائیں وگرنہ وفاقی حکومت لاک ڈاؤن سخت کردے گی۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سے قبل بھی متعدد وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے تعلق رکھنے والے وزرا، مشیران اوراراکین اسمبلی سمیت سماجی رہنماؤں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اپنائیں وگرنہ اس مہلک وبا کو پھیلنے سے روکنا ازحد مشکل ہو جائے گا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر