قانون اپنا راستہ لے گا، 17 جون بھی کوئی دور نہیں‘شہباز شریف کی عبوری ضمانت پرشہباز گل نے کیاکچھ کہہ دیا 

سوشل میڈیا‎‎

لاہور (این این آئی) معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ 17 جون بھی کوئی دور نہیں، قانون اپنا راستہ بنائے گا۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی عبوری ضمانت کے ردعمل میں معاون خصوصی شہبازگل نے کہا کہ شہباز شریف نے جو کرپشن کی ہے، قانون کی گرفت میں آنا پڑے گا۔ شریف خاندان مشرف دور سے بچتا آ رہا ہے، عام شہری کو پولیس اٹھا کر وین میں پھینکتی ہے، امیر اور غریب کیلئے قانون برابر ہونا چاہئے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شریف خاندان بیماری کے نام پر جھوٹ بول کر بیرون ملک فرار ہو جاتا ہے، ان کا سورج غروب ہو چکا، جو ادارے شریف برادران سے ڈرتے ہیں وہ انہیں بھی دوسرے مجرموں کی طرح ڈیل کریں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر