چین سے طلباء کی واپسی کیلئے خصوصی طیارہ بھیجنے کافیصلہ کرلیا ، پی آئی اے کا طیارہ انہیں کب لینے جائے گا ، تاریخ سامنے آگئی 

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد (این این آئی)پی آئی اے نے چین سے طلباء کی واپسی کیلئے خصوصی طیارہ بھیجنے کافیصلہ کرلیا ۔ بدھ کومیڈیا رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 8872  پانچ جون کو ووہان سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوگی ،پرواز میں چین میں پھنسے ہوئے 300 طلباء وطن واپس آئیں گے،حکومتی ہدایت پر پی آئی اے نے طلباکے لئے سابقہ پرواز پر جوخصوصی رعایتی کرایہ متعارف کروایا تھا، اس پرواز میں بھی طلباء اْسی قیمت پر سفر کر سکیں گے۔ پرواز ووہان کے مقامی وقت دوپہر 3 بج کر 40 منٹ پر روانہ ہوگی جو پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے پہنچے گی ،یہ طلباء گزشتہ 5 مہینوں سے ووہان میں کرونا کے باعث پھنسے ہوئے تھے

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر