شہباز شریف بچ سکتے ہیں اگر وہ ثابت کر دیں ان کی بھینسیں سونے کا دودھ دیتی ہیں،نواز شریف کو سرٹیفائیڈ بددیانت اور جھوٹا قرار دے دیا گیا، انتہائی دھماکہ خیز باتیں

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد(آن لا ئن) معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ نوازشریف سرٹیفائیڈ بد دیانت اور جھوٹے ہیں، وزیراعظم عمران واحد لیڈر ہیں جنہوں نے 40 سال کی منی ٹریل جمع کروائی۔ترجما ن (ن) لیگ مریم اورنگزیب کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ نوازشریف سرٹیفائیڈ بددیانت اور جھوٹے ہیں اوریہی غم آپ کو کھائے جا رہا ہے، شہبازشریف بچ سکتے ہیں اگر وہ ثابت کر دیں ان کی بھینسیں سونے کا دودھ دیتی تھیں۔انہوں نے مزید کہا کہ شریف خاندان ایک وقت میں سب سے زیادہ مفرور اور اشتہاری خاندان ہے۔ آپ سے ہمدردی ہے کہ دنیا کے عظیم کرپٹ خاندان کی ترجمانی کرنی پڑ رہی ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر