وزیراعظم نے کابینہ ڈویژن کے اخراجات میں کمی کا حکم دے دیا، مشکل مالی معاملات کے پیش نظر عمران خان نے احکامات جاری کر دیے

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد ( آن لا ئن) وزیراعظم عمران خان نے کابینہ ڈویژن کے اخراجات میں کمی کا حکم دیتے ہو ئے کہا کہ مشکل مالی معاملات کے پیش نظرکفایت شعاری مہم کویقینی بنایا جائے۔تفصیلا ت کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کابینہ ڈویژن کے اخراجات میں کمی کا حکم دے دیا ہے وزیراعظم کے احکامات سے سیکرٹری کابینہ ڈویژن کو آگاہ کردیا گیا ہے۔وزیراعظم نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ مالی سال میں کابینہ ڈویژن کے ماتحت اداروں کے اخراجات کم سے کم رکھیں، مشکل مالی معاملات کے پیش نظر کفایت شعاری مہم کو یقینی بنانے سمیت زائد اخراجات میںہرممکن حد تک کمی لائی جائے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر