چمن بارڈر دوطرفہ پیدل آمدورفت کیلئے کھل گیا

سوشل میڈیا‎‎

چمن (این این آئی)پاک افغان چمن بارڈر باب دوستی کو دوطرفہ پیدل آمدورفت کیلئے کھول دیا گیا ، کورونا وائرس سے متعلق طے شدہ ایس او پیز کے تحت بڑی تعداد میں پاکستانی اور افغان شہری اپنے اپنے وطن واپس چلے گئے۔سیکیورٹی حکام کے مطابق وفاقی حکومت کی ہدایت پر پیدل آمدورفت کے لئے ہفتے کے روز بڑی تعداد میں پاکستان میں پھنسے افغان شہری باب دوستی سے افغانستان اور افغانستان میں پھنسے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری رہا ۔پاکستانی شہریوں کو باب دوستی سے متصل قرنطینہ منتقل کیا گیا ، وطن واپس آنے والے پاکستانیوں میں 17بچے اور 25 خواتین بھی شامل ہیں۔قرنطینہ حکام کے مطابق شدید گرمی میں خواتین اور بچوں کو قرنطینہ خیمہ بستی میں رکھنے کیبجائے گھروں کو منتقلی کی تجویز دی گئی ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر