تیل پیدا کرنے والے ممالک کانیافیصلہ، پیٹرولیم مصنوعات ایک بار پھر مہنگی ہونے کا خدشہ

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اوپیک کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے خصوصی اجلاس ،تمام رکن ممالک نے اپریل میں طے کردہ معاہدے کو مزید ایک ماہ کی توسیع دے دی جس سے تیل کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں اتفاق کیاگیا کہ تیل کی یومیہ پیداوار نو اعشاریہ سات ملین بیرل رکھنے کا عمل آئندہ ماہ بھی جاری رکھا جائے گا اور معاہدے کے تحت رواںسال جولائی تا دسمبرسلسلہ وار طریقے سے یومیہ پیداوارسات اعشاریہ سات ملین بیرل تک لائی جائے گی۔رپورٹ کے مطابق لاک ڈاون میں نرمی اوراوپیک کے اتفاق سے تیل کی قیمتوں میں استحکامآگیا ہے جبکہ اجلاس کے دوران اتحادیوں خصوصا روس نےتیل کی قیمتیں بڑھانےکیلئےپیداوارمیں کمی کا فیصلہ کیا۔اوپیک ممالک کے اتفاق کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور گزشتہ روز تیل کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر