طلبا کو بغیر امتحانات پروموٹ کیا جائیگا یا نہیں؟ ایچ ای سی نے فیصلہ سنا دیا

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایچ ای سی نے واضح کیا ہے کہ طلبہ کو بغیر امتحانات کے پروموٹ نہیں کیا جائے گا۔ایچ ای سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طلبہ کو بغیر امتحانات کے پروموشن دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اس حوالے سے پالیسی بنائی جارہی ہے کہامتحانات کیسے منعقد کرنے ہیں۔کمیشن کی جانب سے اس حوالے سے بھی وضاحت جاری کی گئی ہے کہ آن لائن کلاسز کو ختم کرنے سے متعلق کوئی احکامات جاری نہیں کیے گئے، آن لائن کلاسز جاری رہیں گی جن جامعات میں آن لائن کلاسز کے حوالے سے شکایات ہیں ان کا جائزہ لیا جارہا ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر