شہریوں کیخلاف الیکٹرک شاک اسٹک کااستعمال ۔۔۔نوٹس لے لیا گیا

سوشل میڈیا‎‎

فیصل آباد (این این آئی)فیصل آباد میں ایس او پیز کی خلاف پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہریوں کے خلاف الیکٹرک شاک اسٹک استعمال کرنے پر ڈپٹی کمشنر نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق فیص آباد کے علاقے جیل روڈ پر چیکنگ کے دوران پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں نے شہریوں کو ماسک استعمال نہ کرنے پر بجلی کے جھٹکے دیئے اور سزا کے طور پر دیوار کی

طرف منہ کر کے کھڑا کر دیا۔ڈپٹی کمشنر محمد علی نے کہاکہ شہریوں کو بجلی کے جھٹکے دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔واضح رہے کہ الیکٹرک شاک اسٹک قرنطینہ مراکز میں نظم و ضبط قائم رکھنے کے لیے خریدی گئی تھیں جن کے استعمال سے 4 سے 5 واٹ کا کرنٹ لگتا ہے تاہم عام طور پر کوئی نقصان نہیں ہوتا۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر نے تمام اہلکاروں کو شہریوں سے بدسلوکی کرنے سے منع کیا ہے۔‎

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر