پاکستان اور بھارت کو مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کیساتھ مل کر نکالنا چاہیے برطانیہ کی لیبرپارٹی کےاہم رہنما نے دونوں ممالک کو مشورہ دیدیا

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد ( آن لائن ) برطانیہ کی لیبرپارٹی کے رہنما کئیر اسٹارمر نے مسئلہ کشمیر کی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کا تحفظ اولین ترجیع ہے اور امن کا پرچار چاہتا ہوں۔برطانیہ کی لیبرپارٹی کے رہنما کئیر اسٹارمر نے پاکستانی نڑاد برطانوی رکن پارلیمنٹ افضل خان کے نا م خط لکھا جس میں انھوں نے بتایا کہ مسئلہ کشمیر پر لیبر پارٹی کا مؤقف تبدیل نہیں ہوا، لیبرپارٹی کشمیر کے معاملے پر اقوام متحدہ کی قرارداداوں کو تسلیم اور ان کی حمایت کرتی ہے۔ کئیر اسٹارمر نے کہا کہ

امن کا پرچار چاہتا ہوں مگر انسانی حقوق کا تحفظ اولین ترجیع ہے، اس لیے پاکستان اور بھارت کو مسئلے کا حل کشمیریوں کے ساتھ مل کر نکالنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کمیونیٹیز کے درمیان تناؤ کم کرنے میں کردار ادا کرنا چاہیے۔دوسری جانب برٹش پاکستانی رکن پارلیمنٹ افضل خان نے پارٹی کے سربراہ کئیر اسٹارمر کے بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ظلم و بربریت اور ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے اور وادی میں مودی سرکار کی جانب سے لگائے گئے کرفیو کو 9 ماہ سے زائد عرصہ ہوگیا ہے۔ ‎

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر