سبسڈی کی مد میں کس نے کیا فائدہ اٹھایا ؟ معاملہ نیب کو دینے کا فیصلہ

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی حکومت نے چینی پر 29 ار ب روپے کی سبسڈی کا معاملہ نیب کو دینے کا فیصلہ کرلیا۔اتوار کو وزیراعظم عمران خان کے ساتھ میٹنگ کے بعد معاون خصوصی شہزاد اکبر نے میڈیا کو بتایا کہ سبسڈی کی مد میں کس نے کیا فائدہ اٹھایا اس کی پوری چھان بین کی جائے گی۔شہزاد اکبر نے کہا کہ سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس بچانے اور بے نامی ٹرانزیکشن ایف بی آر کو بھیجے جارہے ہیں ، قرضوں کی معافی اور برآمد ات میں

سبسڈی لینے والوں کے خلاف اسٹیٹ بینک ایکشن لے گا۔انہوں نے کہا کہ مسابقتی کمیشنگٹھ جوڑ کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کرے گا۔شہزاد اکبر نے کہا کہ شوگرکمیشن کی رپورٹ میں شواہدملے کہ چینی افغانستان ایکسپورٹ کی گئی، اس کی تحقیقات ایف آئی اے کرے گا۔معاون خصوصی نے کہا کہ اضافی کرشنگ کا معاملہ اینٹی کرپشن کو بھیجا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پنجاب اور کے پی میں اینٹی کرپشن کا ادارہ 90 دن میں کارروائی کرے گا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر