کورونا ویکسین میں چین رکاوٹ، امریکی سینیٹر کے الزام پر چین نے بھی دو ٹوک بات کر دی

سوشل میڈیا‎‎

بیجنگ (آن لائن) چین نے کہا ہے کہ امریکی سینیٹر رِک اسکاٹ کو اپنے اس الزام کے لئے ثبوت پیش کرنا چاہیے کہ یجنگ مغربی ممالک کے ذریعہ کوویڈ 19 کے ویکسین کی ترقی کو سست یا سبوتاژکرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونئنگ نے اپنے ایک بیان میں ریپبلکن سینیٹر کے تبصروں کا جواب دیتے ہوئے دیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کو کوئی حق نہیں پہنچتا کہ بغیر کسی ثبوت کے کسی دوسرے ملک پر کوئی الزام عائد کر دے۔ واضع رہے اسکاٹ نے انٹرویو کے دوران پوچھے جانےپر شواہد کے بارے میں تفصیلات دینے سے انکار کردیا لیکن کہا کہ یہ انٹیلی جنس برادری کے ذریعہ آیا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر