پنجاب میں 24 گھنٹوں میں کرونا سے درجنوں ہلاکتیں ، انتہائی افسوسناک اعداد و شمار

سوشل میڈیا‎‎

لاہور (آن لائن) لاہور سمیت پنجاب بھر میں کورونا سے ہلاکتوں اور نئے مریضوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 32مریض زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ 1813 نئے مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے جس کے نعد مجموعی تعداد 38903 ہو گئی ہے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق لاہورمیں 1045، ننکانہ 4، قصور22، شیخوپورہ 14،راولپنڈی128، جہلم 12، چکوال1، گوجرانوالہ 36، سیالکوٹ میں31 کیسز رپورٹ ہوئے۔ نارووال 1، گجرات 11، حافظ آباد 3، منڈی بہائوالدین 2، ملتان 143، خانیوال 7، وہاڑی 10، فیصل آباد 148، چنیوٹ25، ٹوبہ 32، جھنگ 1،

رحیم یار خان میں 6 کیسز سامنے آئے۔ سرگودھا میں 10 ، میانوالی 12، بہاولپور31، ڈی جی خان 27، مظفر گڑھ11، راجن پور 7، لیہ 20، ساہیوال 7، اوکاڑہ اورپاکپتن میں3،3 کیسز سامنے آئے۔ ترجمان کے مطابق کورونا وائرس سے صوبہ بھر میں مزید 32 مریض زندگی کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد کل تعداد 715 ہو چکی ہیں۔ اب تک 290،074 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ اورکورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 8،109 ہو چکی ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر