عمران خان کے قریبی دوست انیل مسرت سے حاصل کیے گئے قرض کی تفصیلات طلب، منی لانڈرنگ انکوائری میں شہباز شریف کے داماد اور بھتیجی کیخلاف بھی نیب کا اقدام

سوشل میڈیا‎‎

لاہور(این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب ) لاہور نے منی لانڈرنگ انکوائری میں شہباز شریف کے داماد ہارون یوسف اور بھتیجی عاصمہ ڈار کو شامل تفتیش کرلیا۔نیب ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے ہارون یوسف سے اسحاق ڈار کی بہو سے غیر ملکی اثاثے بنانے کیلئے قرض حاصل کیا۔میاں شہباز شریف کو 9 جون کو حاصل کیے گئے قرض کی تفصیلات ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے۔ نیب نے عمران خان کے قریبی دوست انیل مسرت سے حاصل کیے گئے قرض کی تفصیلات طلب کر رکھی ہیں ۔شہباز شریف نے انیل مسرت سے 4 لاکھ 61 ہزار 682 برطانوی پاونڈبطور قرض حاصل کیے ۔نیب نے شہباز شریف سے کاروباری شخصیات اجمل عاصی، ذولفقار احمد، اور حسین احمد سے بھی قرض حاصل کیا ظہیر احمد افضال بھٹی سمیت کتنے افراد سے بیرون ممالک اثاثے بنانے کیلئے قرض حاصل کیا ،تمام افراد سے حاصل کی گئے قرض کی رقم، بینکنگ ریکارڈ 9 جون کو ہمراہ لانے کی ہدایت کی ہے ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر