لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی پھر بلا اشتعال فائرنگ

سوشل میڈیا‎‎

 مظفر آباد (این این آئی) لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے ایک بار پھر سرحدی معاہدے خلاف ورزی کرتے ہوئے بلا اشتعال گولہ باری کی جس کے نتیجے میں خاتون اور بچی زخمی ہوگئی۔میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پر لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے درہ شیر خان سیکٹر کے گاوں ٹہنون میں سول آبادی پر گولہ باری کی ، بھارتی اشتعال انگیزی کے باعث دو سالہ بچی اور خاتون زخمی ہوئیں، جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جس کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر