ثانیہ مرزا نے بیٹے کے ہمراہ نئی تصویر جاری کردی

سوشل میڈیا‎‎

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی ٹینس اسٹار اور قومی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے بیٹے اذہان ملک کے ہمراہ نئی تصویر شیئر کی اور بتایا کہ ان کی زندگی کی سب سے خوشگوار جگہ اْن کا گھر ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر گھر میں موجود ثانیہ مرزا نے اذہان کو گود میں اٹھائے ایک تصویر شیئر کی۔سوشل میڈیا پر جاری تصویر میں ثانیہ اذہان کی جانب محبت بھری نگاہوں سے دیکھ رہی ہیں۔تصویر کے کیپشن میں ٹینس اسٹار نے اپنے بیٹے کو بھی ٹیگ کیا اور لکھا کہ میری خوشگوار جگہ۔اس سے قبل ثانیہ مرزا نے عید کے پْرمسرت موقعے پر بھی ایک تصویر شیئر کی تھی جسے مداحوں نے خْوب پسند کیا تھا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر