سوئیڈش وزیراعظم کی پراسرار موت کا معمہ 34 سال بعد حل

سوشل میڈیا‎‎

سٹاک ہوم (این این آئی )سویڈن کے وزیراعظم اولف پالمیکےکی موت کا معمہ 34 سال بعد حل کر لیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سویڈن کے وزیراعظم اولف پالمے کو فروری 1986 کی شام اسٹاک ہوم میں اْن کی اہلیہ الزبتھ کے ساتھ سنیما سے گھر جاتے ہوئے اسٹاک ہوم کی ایک گلی میں گولی مار دی گئی تھی۔سویڈش پولیس نے 34 سال بعد سویڈش وزیراعظم کو جس آلہ قتل سے مارا گیا وہ برآمد کر لی۔ سٹاک ہوم میں ایک نیوز کانفرنس کرتے ہوئے استغاثہ کرسٹر پیٹرزسن نے کہا کہ ان کے پاس ٹھوس ثبوت ہیں جن کی بنا پر

یہ ثابت ہو گیا ہے کہ سویڈش وزیر اعظم اولف پالمے کو گولی مارنے والا شخص اسٹیگ اینگسٹروم تھا، جو ایک انشورنس کمپنی میں گرافک ڈیزائنر تھا، جس نے 2000ء میں 66 سال کی عمر میں خود کو ہلاک کر لیا تھا۔استغاثہ نے کہا کہ اس پراسرار موت کا معمہ حل کر لیا گیا ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر