آندھی کے ساتھ کہاں کہاں بارش ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب ،خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوںکے

دوران بالائی اور وسطی پنجاب ، بالائی خیبر پختونخوا اور کشمیر میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش پنجابِ ، گوجرانوالہ 18 ،منڈی بہائوالدین، نارووال10، جوہر آباد 7 ، لاہور،گجرات، سیالکوٹ ، جہلم 2،خیبر پختونخوا، پٹن 7، کشمیر، گڑھی دوپٹہ میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرماور خشک رہا۔سب سے زیادہ درجہ حرارت ،جیکب آباد 48، سبی47 اور پڈعیدن46 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر