عدالت نے ناروے میں مسجد پر حملہ کرنے والے شخص کو 21 سال قید کی سزا سنا دی

سوشل میڈیا‎‎

ناروے (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت نے ناروے کی مسجد پر حملہ کرنے والے 22 سالہ فلپ کو اکیس برس قید کی سزا سنا دی۔ امریکی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ گزشتہ سال بیروم کے علاقے میں سترہ سالہ سوتیلی بہن کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے بعد مجرم نے قریبی مسجد پر حملہ کیا۔ جس وقت اس نے حملہ کیا اس وقت لوگ نماز کی تیاری

میں مصروف تھے اور ابھی نماز میں وقت تھا اس لیے وہاں صرف تین لوگ موجود تھے، ملزم کو گرفتار کر لیا گیا تھا اس نے عدالت میں اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا تھا۔ مقدمے کی سماعت کے دوران مجرم نے کہا کہ اسے افسوس ہے کہ وہ زیادہ لوگوں کو زخمی نہیں کر سکا۔ عدالت نے ناروے میں جرم کی سب سے زیادہ سزا 21 سال قید سنا دی ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

Copyright © 2020 ZeroPoint. Powered by Microsol.

اوپر