کم آمدن والے افراد کے ذاتی گھر بنانے کیلئے حکومت نے شاندار اعلان کر دیا

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ کم آمدن والے افراد کے ذاتی گھروں میں مدد کیلئے 30 ارب روپے رکھے گئے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ وزیراعظم کا وژن ہے کہ کم آمدن والے افراد کو گھر بنانے میں مدد کی جائے اور اس کے لیے 30ارب روپے رکھے

گئے ہیں تاکہ وہ خود ایک گھر کے مالک بن سکیں اور اس میں ٹیکسز کی چھوٹ بھی دی گئی۔وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ نے کہا کہ تعمیراتی صنعت کے لیے ایک پیکج دیا گیا جس میں فکس ٹیکس کی بنیاد پر ٹیکسز دییے گئے تاکہ ایف بی آر کی طرف سے ہراساں نا کیا جاسکیاور ٹیکسز کی شرح کو بھی کافی حد تک کم کیا گیا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

Copyright © 2020 ZeroPoint. Powered by Microsol.

اوپر