پیراں غائب رینٹل پاور کرپشن کیس احتساب عدالت اسلام آبادنے دھماکہ خیز فیصلہ سنا دیا

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پیراں غائب رینٹل پاور کرپشن کیس کا فیصلہ سنادیا،احتساب عدالت نے راجہ پرویز اشرف سمیت 8 ملزمان کوبری کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق احتساب عدالت میں پیراں غائب رینٹل پاور کرپشن کیس کی سماعت ہوئی،عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے 8 ملزمان کو بری کردیا،عدالت نےراجہ پرویزاشرف،شوکت ترین کی بریت کی درخواستیں منظورکرلیں،عدالت نے اسماعیل قریشی،شاہد رفیع،طاہر بشارت،سلیم عارف،چودھری عبدالقدیراوراقبال علی شاہ کو بھی بری کردیا۔واضح رہے کہ راجہ پرویز اشرف کو ساہیوال ریفرنس میں گزشتہ ہفتے ہی بری کیا گیا تھا، دوسر ی جانب نیب نے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر