عمران خان کے وعدے ، کانٹوں کا ہار بن گئے مہنگائی بے روزگاری، اور بے یقینی عوام کے لیے عذاب بن گئی،عمران خان اور ان کی ٹیم کا وعدوں پر پورا نہ اترنے کا دعویٰ

سوشل میڈیا‎‎

پتوکی (این این آئی ) دو سال گزر گئے عمران خان کے وعدے ، کانٹوں کا ہار بن گئے مہنگائی بے روزگاری، اور بے یقینی عوام کے لیے عذاب بن گئی۔حکمران اور اپوزیشن کوئی بھی عوامی توقعات پر پورا نہیں اتراان خیالات کا اظہار امن ترقی پارٹی کے چیئرمین محمد فائق شاہ نے الیکشن کے دوسال مکمل ھونے پر پارٹی سیکرٹریٹ میں کارکنوں اور مختلف عوامی وفود سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو سال گزرنے کے باوجود عمران خان اوران کی ٹیم وعدوں پر پورا نہیں اتری، مہنگائی، غربت، بے روزگاری اور نا انصافی ختم ھونے کی بجائے بڑھ چکی

ہے، حکمران اور اپوزیشن دونوں عوام کی توقعات پر پورا نہیں اترے، بے یقینی اور مایوسی عوام میں پھیل رہی ہے، اب بھی وقت ہے کہ حقیقی جمہوریت اور ملکی معیشت اور تعلیم و صحت پر توجہ دی جائے ورنہ عوام سخت محاسبہ کریں گے، کنٹینر کے وعدے اور دعوے سب ھوا ھو گئے، ایک کروڑ نوکریاں اور پچاس لاکھ گھر ذاتیات کی نذر ہو گئے چاروں صوبوں میں عوام حکومتوں سے سخت تنگ ھیں، یہ صرف ذاتی مفادات کی خاطر قانون سازی بھی کرتے ہیں اور لڑتے بھی ھیں عوام کا یا ملک کا کوئی خیال نہیں ھے۔امن ترقی پارٹی ان دو سال کے ایک ایک لمحے کا عوام سے ملک حساب لے گی۔کسان ، مزدور، کاروباری طبقات، سرکاری ملازمین، خواتین اور نوجوان سب حکومت سے نالاں ہیں اور سخت محاسبہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔ محمد فائق شاہ نے الیکشن کے دوسال مکمل ھونے پر پارٹی سیکرٹریٹ میں کارکنوں اور مختلف عوامی وفود سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دو سال گزرنے کے باوجود عمران خان اوران کی ٹیم وعدوں پر پورا نہیں اتری، مہنگائی، غربت، بے روزگاری اور نا انصافی ختم ھونے کی بجائے بڑھ چکی ہے، حکمران اور اپوزیشن دونوں عوام کی توقعات پر پورا نہیں اترے، بے یقینی اور مایوسی عوام میں پھیل رہی ہے

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر