نیب اور اس کے سلیکٹیڈ سربراہ نااہل اور ناکام ثابت ہو چکے، فوری مستعفی ہوجائیں،پیپلز پارٹی کا مطالبہ

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد(آن لائن ) پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کا مقدمات نمٹانے سے متعلق بیان نااہلی اور ناکامی اکا عتراف ہے، مقررہ وقت میں کیسز نہ نمٹانا اپوزیشن کا میڈیا ٹرائل کرنے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اپنے ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ سے واضح ہوتا ہے کہ نیب کا مقصد صرف اپوزیشن رہنماوں کی تضحیک کرنا ہے۔ نیب نے اپوزیشن رہنماوں پر کروڑوں روپے کی کرپشن کے جھوٹے الزامات لگائے لیکن تاحال کچھ ثابت نہیں کر سکی۔ اپوزیشن رہنماوں کو پہلےگرفتار اور بعد میں تحقیقات کی جاتی ہیں، نفیسہ شاہ نے کہاکہ

حکومتی ارکان کے اسکینڈلز میں نام آنے کے باوجود نہ انکی گرفتاری ہوتی ہے نہ ہی تحقیقات شروع ہوتی ہیں۔معیشت کی تباہی میں نیب برابر کی شریک ہے، نیب کی وجہ سے ہی بزنس مین سمیت ملک میں کوئی سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہیں۔ نیب کے اس دہرے معیار، سیاستدانوں سمیت تاجروں اور دیگر شعبے سے تعلق رکھنے والوں کے خلاف انتقامی کارروایوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، نفیسہ شاہ نے کہا انتقامی کارروائی کا نشانہ بننے والے سینیئر سیاستدان خورشید شاہ سمیت نیب کے بے بنیاد الزامات میں قید کاٹنے والوں کو فوری رہا کیا جائے۔نیب اور اس کے سلیکٹیڈ سربراہ نااہل اور ناکام ثابت ہو چکے ہیں۔، نفیسہ شاہ نے مطالبہ کیاکہ چیئرمین نیب فوری مستعفی ہوجائیں۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب کا مقدمات نمٹانے سے متعلق بیان نااہلی اور ناکامی اکا عتراف ہے، مقررہ وقت میں کیسز نہ نمٹانا اپوزیشن کا میڈیا ٹرائل کرنے کا منہ بولتا ثبوت ہے۔اپنے ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی رپورٹ سے واضح ہوتا ہے کہ نیب کا مقصد صرف اپوزیشن رہنماوں کی تضحیک کرنا ہے۔نیب نے اپوزیشن رہنماوں پر کروڑوں روپے کی کرپشن کے جھوٹے الزامات لگائے لیکن تاحال کچھ ثابت نہیں کر سکی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر