پیپلز پارٹی کراچی سے بدلہ لے رہی ہے، وعدہ ہے اب خاموش نہیں بیٹھوں گا، وفاقی وزیر علی زیدی کا اعلان

سوشل میڈیا‎‎

کراچی(این این آئی)وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے بارش کے باعث کراچی کی ہونے والی صورتحال پر صوبائی حکومت پیپلز  پارٹی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی سے بدلہ لے رہی ہے، وعدہ ہے اب خاموش نہیں بیٹھوں گا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا کہ بہت ہوگیا، اہل کراچی سے وعدہ ہے اب خاموش نہیں بیٹھوں گا کیوں کہ اس وقت کیا راستہ بچتا ہے

جب صوبائی حکومت عوام کے مفادات پر ہی ضرب لگانا شروع کر دے۔علی زیدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے جان بوجھ کر شہر کو تباہ کر کے پاکستان کو معاشی نقصان سے دوچار کرنے کی کوشش کی ہے، یہ بلا جھجک و احساسِ ندامت برسوں تک ہمیں لوٹتی آئی ہے اور اس سے صاف نظر آرہا ہے کہ پیپلز پارٹی کراچی سے بدلہ لے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک پاکستان ان مجرموں سے نجات حاصل نہیں کرتا ہم اپنی حقیقی صلاحیتوں سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے لہذا جب تک ان مجرموں سے چھٹکارا نہیں ملتا ہم ایک قدم آگے اور  2 قدم پیچھے ہٹتے رہیں گے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ کراچی کی منظم تباہی کا معاملہ وزیراعظم کے سامنے رکھوں گا کیوں کہ وزیراعظم نے ہمیشہ کراچی کے بارے میں گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور  وزیراعظم نے آئین کے مطابق صوبوں کو آزادی سے کام کرنے کا موقع دیا ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر