ایک منٹ میں دوسرے شخص کے سَر پر رکھے 50 تربوز کاٹنے کا عالمی ریکارڈ

سوشل میڈیا‎‎

جکارتہ (این این آئی)ایک منٹ میں دوسرے شخص کے سَر پر رکھے 50 تربوز کاٹنے کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیاگیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملائیشیا سے تعلق رکھنے والے اشرتا فرمان نامی شخص نے اپنی زندگی میں اب تک تقریباً 600 عالمی ریکارڈز اپنے نام کیے اب حال ہی میں انہوں نے ایک اور  ریکارڈ قائم کیا ہے۔ارشتا فرمان نے حال ہی میں ایک منٹ کے اندر سامنے بیٹھے شخص کے سَر پر رکھے 50 تربوزوں کو بیچ سے آدھا کرنے کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔اس سے قبل ارشتا فرمان ایک منٹ کے اندر 26 تربوز کو اپنے پیٹ پر رکھ کے بیچ سے آدھا کرنیکا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر