محمد عامرکے ٹیم کو جوائن کرنے میں حائل پہلی رکاوٹ دور ہوگئی

سوشل میڈیا‎‎

لاہور ( آن لائن  ) فاسٹ بولر محمد عامر کے ٹیم کو جوائن کرنے میں حائل پہلی رکاوٹ دور ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق محمد عامر کا پہلا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا، بائیو اسکیور ایس او پیز کے تحت ٹیم کو جوائن کرنے سے پہلے ایک ٹیسٹ مزید منفی آنا لازمی ہے۔ محمد عامر کا دوسرا ٹیسٹ پیر کو متوقع ہے، ان کے ساتھ ڈربی پہنچنے والے مساجر محمد عمران نے منفی رپورٹ کے بعد ٹیم کو جوائن کرلیا ہے، ان کی پہلے ایک مثبت رپورٹ پاکستان میں آچکی ہے۔اطلاعات کے مطابق جو ایک مرتبہ کورونا وائرس کا شکار ہوچکا ہو، اس کی قوتِ مدافعت بڑھ جاتی ہے اور ایسے شخص کی برطانیہ میں آنے کے بعد ایک منفی رپورٹ ہی کافی سمجھی جاتی ہے، اس لیے مساجر عمران کو ٹیم کے ساتھ ملنے ملانے اور ایک ساتھ ٹریننگ میں شرکت کی اجازت دے دی گئی ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر