ہتھکڑی لگے ملزم پر پولیس کی موجودگی میں سر عام تشدد، ویڈیو نے بھانڈہ پھوڑ دیا

سوشل میڈیا‎‎

وہاڑی (این این آئی)وہاڑی میں ہتھکڑی لگے ملزم پر پولیس کی موجودگی میں سر عام تشدد کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ویڈیو وائرل ہونے کے بعد اے ایس آئی عاصم گلریز کو معطل کردیا گیا۔ویڈیو میں دیکھا گیا کہ اے ایس آئی عاصم گلریز اپنے ساتھی کی مدد سے ملزم پر تشدد کروارہا ہے۔ڈی پی او احسان اللہ چوہدری نے اے ایس آئی کو فوری طور پر معطل کرکے ڈی ایس پی میلسی نعیم عباس کو انکوائری کا حکم دیدیا ہے۔پولیس کے مطابق ملزم فلک شیر کے خلاف منشیات فروش کرنے کا مقدمہ درج ہو گیا

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر