صنعتیں بند، 31 فیصد پاکستانی بے روزگار، اتحادی جلد حکومتی کشتی سے چھلانگ لگانے والے ہیں،حکومتی اتحاد میں دراڑ پڑنے کا دعویٰ

سوشل میڈیا‎‎

لاہور(این این آئی ) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ اتحادی جلد حکومتی کشتی سے چھلانگ لگانے والے ہیں،تبدیلی سرکار نے ملک بھر میںمعاشی بحران کو جنم دے کر عوام کے چولہے ٹھنڈے کردئیے ہیں، معاشی بد حالی کی وجہ سے31فیصد پاکستانی روزگار سے محروم ہوگئے ہیں،صنعتیں بند ہوگئی ہیں۔اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ معاشی بد حالی کے ختم ہونے کے دور دور امکانات نہیں ہیں اور ہر طرف بے یقینی کی صورت حال ہے ، عوام کے

لئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہوگیا ہے ، عوام کو مشکلات سے نجات دلانے کے لئے کسی حکومت رہنما کے پاس لائحہ عمل موجود نہیں ہے۔ انہو ں نے مزید کہاکہ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے ہی وزیر اعلی کے خلاف عدم اعتماد کردیا ہے، ان حالات میں یہاں کون سرمایہ کاری کرے گا ، سرمایہ کاری کا تعلق سیاسی استحکام سے ہے ، تحریک انصاف کی حکومت میں سیاسی استحکام نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے ، حکومتی اتحاد میں دراڑ پڑ چکی ہے ،ہر طرف افراتفری کی صورت حال ہے ، عوام کاکوئی پرسان حال نہیں ہے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر