تسی ہون ٹر جانا اے کہ دن رہ گئے تھوڑے،عثمان بزدار کے ہاتھوں سے پنجاب نکلتا جارہا ہے،ن لیگ کا تہلکہ خیز دعویٰ

سوشل میڈیا‎‎

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمی بخاری نے کہا ہے کہ فیاض چوہان کو بھی معلوم ہوچکا ہے کہ تسی ہون ٹر جانا اے کہ دن رہ گئے تھوڑے،ویسے تو چلو بھرپانی کافی ہوتا ہے لیکن لاہور کی گلی میں کھڑاپانی فیاض چوہان کی مدد کرسکتا ہے۔ عظمی بخاری نے فیاض الحسن چوہان کے بیان پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت اپوزیشن کی اے پی سی سے لڑکھڑنے لگ گئی ہے۔ پنجاب عثمان بزدار کے ہاتھوں سے نکلتا جارہا ہے۔چوہان صاحب اپنے ایم این ایز اور ایم پی ایز کی فکر کریں جو اگلیدفعہ آپکی ٹکٹ لینے کے روادار نہیں،اور سر عام آپ کی عزت افزاء فرماتے ہیں۔عمران نیازی نے

جہانگیرترین کے ناکام ہونے کے بعد زلفی بخاری کو پنجاب میں پارٹی کو بچانے کیلئے بھیجالیکن زلفی بخاری بھی جہانگیرترین کی طرح ناکام لوٹ گئے ہیں۔انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کے منتخب ارکان پنجاب اسمبلی کو دو سالوں میں ایک ٹکا بھی ترقیاتی فنڈز کیلئے نہیں مل سکا۔تحریک انصاف کے ایم پی ایز نے عثمان بزدار کو ہیلی کاپٹر میں سیر کرنے کیلئے ووٹ نہیں دیا تھا۔معیشت کی بات کرتے ان کو شرم نہیں آتی دو سالوں میں لاکھوں لوگوں سے روزگار اور روٹی تک چھین لی گئی ہے۔پاکستان کی کمزور ترین حکومت ہر موقعہ پر اتحادیوں سے بلیک میل ہورہی ہے۔اس حکومت کو کس طرح بنایا گیا یہ بھی روز روشن کی طرح عیاں ہے۔ عظمی بخاری نے کہا ہے کہ فیاض چوہان کو بھی معلوم ہوچکا ہے کہ تسی ہون ٹر جانا اے کہ دن رہ گئے تھوڑے،ویسے تو چلو بھرپانی کافی ہوتا ہے لیکن لاہور کی گلی میں کھڑاپانی فیاض چوہان کی مدد کرسکتا ہے۔ عظمی بخاری نے فیاض الحسن چوہان کے بیان پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت اپوزیشن کی اے پی سی سے لڑکھڑنے لگ گئی ہے۔پنجاب عثمان بزدار کے ہاتھوں سے نکلتا جارہا ہے۔چوہان صاحب اپنے ایم این ایز اور ایم پی ایز کی فکر کریں جو اگلی دفعہ آپکی ٹکٹ لینے کے روادار نہیں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر