پیٹرول کی قیمت ہر 15 دن میں تبدیل کرنے کی منظوری دیدی گئی

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد (این این آئی)مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے طریقہ کار کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پٹرولیم ڈویژن کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 15 روز بعد تبدیل کرنے کی تجاویز منظور کرلی گئیں ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئندہ ماہ کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی غور کیا گیا، ای سی سی

3 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کی بھی منظوری دیدی، گندم کی درآمد ٹی سی پی کے ذریعے کی جائے گی۔اسلام آباد میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مہینے کے بجائے پر 15 روز بعد ردوبدل کی منظوری دی گئی ہے، ای سی سی اعلامیے کے مطابق کابینہ کی منظوری کے بعد فیصلے کا اطلاق 15 اگست سے ہوگا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر