برٹش ائیر ویز نے اگست میں پاکستان کے لئے فضائی آپریشن کی بحالی کا سگنل دے دیا

سوشل میڈیا‎‎

کراچی (این این آئی)برٹش ائیر ویز نے اگست میں پاکستان کے لئے فضائی آپریشن کی بحالی کا سگنل دے دیا۔تفصیلات کے مطابق برٹش ائیر ویز نے پاکستانی ائیر پورٹس پر کووڈ 19 دیگر حفاظتی اقدامات سے متعلق تفصیلات مانگ لی ہیں۔سیکورٹی اور صحت و صفائی کے انتظامات بین الاقوامی معیار پر پورے اترنے کے جائزے کے بعد فضائی آپریشن کا حتمی  فیصلہ کیا جائے گا ۔ برٹش ایئر ویز اسلام آباد کے لیے ہفتے میں تین پروازیں آپریٹ کرے گی۔برٹش ایئرویز نے کورونا  کے باعث پاکستان کا فضائی آپریشن بند کردیا تھا .

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر