مانسہرہ تھاکوٹ ایکسپریس وے عام ٹریفک کیلئے کھول دی گئی،منصوبے پر کتنے ارب روپے کی لاگت آئی ؟ سی پیک منصوبے کامیابی کیساتھ آگے بڑھنے لگے ، عاصم سلیم باجوہ نے شاندار اعلان کر دیا 

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد(آن لائن )چیئرمین سی پیک لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ  نے  بڑا اعلان  کرتے ہوئے کہا کہ  مانسہرہ تھاکوٹ ایکسپریس وے عام ٹریفک کیلئے کھول دی گئی۔سماجی رابطوں کی  ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں چیئرمین سی پیک  نے کہا کہ   یہ دو روئیہ شاہراہ 80 کلومیٹر طویل اور حویلیاں مانسہرہ موٹر وے کی ایکسٹینشن ہے۔مانسہرہ تھاکوٹ ایکسپریس وے پر 136 ارب روپے کی لاگت آئی۔ایکسپریس وے پر ہائی وے پولیس اور ٹول سٹاف تعینات کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبے کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر