اقرار الحسن اور ان کی ٹیم سرعام کو جان کا شدیدخطرہ معروف اینکر پرسن نے عوام سے بڑی اپیل کردی

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اینکر پرسن اقرار الحسن اور ان کی ٹیم سرعام کو جان کا خطرہ ، تفصیلات کے مطابق ایک ویڈیو پیغام میں اقرار الحسن نے کہا کہ ان کی اور اور ٹیم سرِعام کی جان خطرے میں ہے اور ہمیں آپ کی مدد کی ضرورت ہے۔ اس خطرے کے بیک گرائونڈ کے بارے میں بات کرتے ہوئے اقرار الحسن نے بتایا کہ تین سال پہلے انہوں نے رینجرز کے ساتھ کارروائی کر کے ایک جعلی ڈی ایس پی اور اس کے گینگ کے اغوا برائے تاوان کے اڈے سے ہاتھ پیر بندھی لڑکیوں کو بازیاب کروایا تھا۔ بعدازاں معلوم ہو

کہ یہ جعلی ڈی ایس پی تین مقدمات میں مطلوب ہے، پولیس نے ان مقدمات میں بھی اس کی گرفتاری ڈال کر عدالت میں پیش کیا لیکن اس ملک کے نظام انصاف کو سلام کہ تین سال بعد یہ رہا ہو گیا۔اقرار الحسن کے مطابق جعلی ڈی ایس پی نے رہا ہوتے ہی ان کی ٹیم کے اس کارکن کو اغوا کرنے کی کوشش کی جس نے ہمیں اس ڈی ایس پی کے بارے میں بتایا تھا اور اب یہ اور اس کا گینگ ہماری جان کے درپے ہے۔اینکر پرسن نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کی زندگی پاکستان کے لئے حاضر ہے لیکن اس پروگرام کی وجہ سے کسی اور کو نقصان پہنچے یہ ان کیلئے ناقابل قبول ہو گا۔اس شخص کے بارے میں کوئی بھی خبر ہو پلیز رینجرز یا پولیس ہیلپ لائن پر اطلاع دیجئے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر