مریم اورنگزیب نے پٹرول انکوائری کمشن کو چینی انکوائری کمیشن پارٹ ٹو قرار دے دیا 

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے پٹرول انکوائری کمشن کو چینی انکوائری کمیشن پارٹ ٹو قرار دے دیا ۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ پیٹرول مافیا کو بری کرنے کے لیے پٹرول کمیشن بنایا گیا،عمران صاحب خود ہی بحران پیدا کرتے ہیں، پھر خود ہی کمشن بناتے اور پھر خود کو ہی این آر او دیتے ہیں ،چینی بحران کی طرح پٹرول بحران بھی عمران صاحب کے غلام فیصلوں کی وجہ سے پیدا ہوا ،عمران صاحب نے

پٹرول مافیا کے سامنے بھی گھٹنے ٹیک دئیے ،وزیراعظم اور وزیراعظم کے فیصلوں نے چینی بحران پیدا کیا، عمران صاحب ذمہ داری سے بھاگ نہیں سکتے،چینی کمیشن بناکر تمام چینی چوروں کو بری کرایا،پھر جہازمیں لندن فرار کرایا ،چینی کمیشن کی طرز پر اب اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کے لئے عمران صاحب نے پٹرول کمیشن بنادیا ہے ،عمران مافیا اپنے گناہ چھپانے کے لئے کمیشن بناتا اور پھر ملزمان فرار کراتا ہے ،چینی، پٹرول، آٹا، گندم، دوائی سمیت ہر بحران عمران صاحب مافیا نے پیدا کیا ہے ،عمران صاحب کمیشن بناکر عوام کی لوٹ مار کے کمشن سے بھاگ نہیں سکتے ،عمران صاحب کمیشن بنا کر آپ خودکو نہیں بچا سکتے، حساب تو دینا ہوگا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر