چوہدری برادران کو بدنام کرنے کے پیچھے کون سے عناصر سرگرم ہیں، درخواست دہندہ کون ہیں؟ پرانے کیس کھولنے کو گھناؤنی سازش قرار دیدیا گیا

سوشل میڈیا‎‎

لاہور(این این آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما و مسلم لیگ یوتھ ونگ کے مرکزی صدر سید بلال مصطفی شیرازی نے کہا ہے کہ چوہدری برادران کا دامن صاف ہے ن لیگ کے سابق ادوار میں باوجود سیاہ و سفید کے چوہدری براداران کے خلاف کوئی کیس سامنے نہ آسکا۔اب نیب چوہدری برادران پر پرانے کیسوں کو کھول کر ہراساں کرنے کی کوششوں میں مصروف ہے عوام کو بتایا جائے کہ ان کے پیچھے کون سے عناصر سرگرم ہیں اور درخواست دہندہ کون ہیں انہوں نے کہاکہ چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف جب کوئی کرپشن کا کیس نہیں ملا تو

ان کی وزارت کے دور میں بھرتیوں کا کیس لایا جارہا ہے جس میں بھرتی کرنے والے دونوں سرکاری ملازمین وفات پاچکے ہیں یہ سینئر سیاستدانوں کو بدنام کرنے کی گھناؤنی سازش ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ یوتھ ونگ کے عہدیداران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران اس سے قبل اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات سے بری ہوچکے ہیں اب بھی سرخرو ہونگے انہوں نے کہا کہ نیب قوانین پر ترامیم وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ سیاستدانوں کو بدنام کرنے کا سلسلہ بند ہوسکے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر