تانیہ ایدورس کے بعد ڈاکٹر ظفر مرزا سے بھی استعفیٰ لئے جانے کا دھماکہ خیز انکشاف

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، ایک نجی ٹی وی چینل نے انکشاف کیا ہے کہ ڈاکٹر ظفر مرزا نے اپنی مرضی سے استعفیٰ نہیں دیا بلکہ ان سے بھی استعفیٰ لیا گیا ہے، رپورٹ کے مطابق وہ دیے گئے ٹاسک پورے نہیں کرسکے، معاون خصوصی برائے صحت ادویات کی قیمتوں پر قابو نہ رکھ سکے، اس کے علاوہ کورونا وائرس کے معاملے پر ڈاکٹر فیصل اور اسد عمر فرنٹ لائن پر کام کرتے رہے،یہی وجوہات ان کے استعفے کی بنیاد بنی ہیں۔نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہےکہ وہ اسلام آباد کے ہسپتالوں کے انتظامی معاملات بھی بہتر بنانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

وزیراعظم عمران خان نے کابینہ اجلاس میں معاون خصوصی کی سخت سرزنش بھی کی تھی۔ دوسری جانب نجی ٹی وی ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ تانیہ ایدورس ڈیجیٹل پاکستان فاؤنڈیشن کی فنڈنگ سے متعلق وزیراعظم کو تسلی بخش جواب نہ دے سکیں اس لئے ان سے استعفیٰ طلب کیا گیا تھا، واضح رہے کہ وزیراعظم کی معاونین خصوصی برائے صحت اور ڈیجیٹل پاکستان تانیہ ایدورس اور ڈاکٹر ظفر مرزا نے اپنے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ بدھ کو تانیہ ایدورس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کیے گئے ٹوئٹ میں کہا کہ میری شہریت کے معاملے پر ریاست پر اٹھنے والی تنقید ڈیجیٹل پاکستان کے مقصد کومتاثر کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے عوام کے مفاد میں وزیراعظم کی معاون خصوصی کی حیثیت سے اپنا استعفیٰ جمع کرادیا ہے، اپنی بہترین صلاحیت کے ساتھ اپنے ملک اور وزیر اعظم کے وژن کی خدمت جاری رکھوں گی تاہم ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ گوگل کی سابق ایگزیکٹو تانیہ ایدورس کا استعفیٰ منظور کیا گیا یا نہیں۔تانیہ ایدورس نے ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان کو ارسال کیا گیا استعفیٰ بھی منسلک کیا، جس میں انہوں نے وزیراعظم سے کہا کہ معاون خصوصی کے طور پر کام کرنا میرے لیے اعزاز تھا اور مجھ پر اپنا اعتماد بحال رکھنے پر آپ کی شکر گزار ہوں۔انہوں نے لکھا کہ وہ ڈیجیٹل پاکستان کے وژن میں کردار ادا کرنے اور اس کی ترقی کے واحد مقصد کے ساتھ پاکستان واپس آئی تھیں،تانیہ ایدورس نے اپنے استعفے میں لکھا کہ میں ہمیشہ پاکستانی تھی اور رہوں گی۔تانیہ ایدورس نے لکھا کہ ان کی کینڈین شہریت، ان کی پیدائش کا نتیجہ ہے اور یہ ان کا انتخاب نہیں ہے جس نے ڈیجیٹل پاکستان کے لیے طویل المدتی وژن کو عملی جامہ پہنانے میں ان کی قابلیت سے توجہ ہٹانے کا کام کیا۔انہوں نے کہاکہ یہ بدقسمتی ہے کہ پاکستانی شہری کی پاکستان کی خدمت کرنے کی خواہش ایسے مسائل کے پیچھے چھپ جاتی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق تانیہ ایدورس کے مستعفی ہونے کے کچھ دیر بعد معاون خصوصی برائے ڈاکٹر ظفر مرزا نے بھی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر