ملکی تاریخ میں پہلی بار قانونی طور پر محمد رسول ؐکے ساتھ خاتم النبین لکھا جائیگا،گورنر سے تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ پر دستخط کرنے میں تاخیر نہ کرنے کا مطالبہ

سوشل میڈیا‎‎

لاہور (آن لائن) مرکزی جمعیت اہلحدیث کے زیر اہتمام تحفظ بنیاد اسلام سیمینار سے خطا ب کر تے ہوئے ڈاکٹر عبدالغفور راشد، علامہ ابتسام الٰہی ظہیرنے کہاکہ تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ پر گورنر دستخط کرنے میں تاخیر نہ کریں،ملکی تاریخ میں پہلی بار قانونی طور پر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ خاتم النبیینؐ لکھا جائیگا، تمام مقدس ہستیوں کے ناموس کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ اس مو قع پر حافظ بابر فاروق رحیمی،حافظ قسیم شیخوپوری،میاں عبدالرشید قمر،قیم الٰہی ظہیر،رانا شاہد محمود د دیگر بھی مو جود تھے۔ خطا ب کر تے ہو ئے علامہابتسام الٰہی ظہیر نے مزید کہاکہ ملی یکجہتی کونسل اور ایم ایم اے کے پلیٹ فارم مذہبی

ہم آہنگی کی مثال ہے،ملک فرقہ واریت کا متحمل نہیں ہوسکتا، تحفظ بنیاد اسلام بل کا مقصد تمام مسالک میں محبت، بھائی چارہ اور احترام کا جذبہ پیدا کرنا ہے، اس مو قع پر خطا ب کر تے ہو ئے ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا کہ پاکستان اسلام۔کے نام پر بنا اس کی بقا بھی اسلام کے نظام میں ہے،ہم تحفظ بنیاد اسلام بل کی بھرپور حمایت اور اس اقدام پر چودھری پرویزالٰہی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ انہو ں نے کہاکہ ازواج مطہراتؓ،صحابہ کرامؓ، اہل بیت رضوان اللہ علہیم اجمعین کی ناموس کے تحفظ کے لیے ہرقسم کی قربانی دیں گے،ملکی تاریخ میں پہلی بار قانونی طور پر حضرت سیدنا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ خاتم النبیین لکھا جائے گا۔ملک میں سب نظام ناکام ہو چکے ہیں ملک میں فوری طور پر اسلامی نظام نا فذ کیاجائے۔ ڈاکٹر عبدالغفور راشد، علامہ ابتسام الٰہی ظہیرنے کہاکہ تحفظ بنیاد اسلام ایکٹ پر گورنر دستخط کرنے میں تاخیر نہ کریں،ملکی تاریخ میں پہلی بار قانونی طور پر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ خاتم النبیینؐ لکھا جائیگا، تمام مقدس ہستیوں کے ناموس کی حفاظت ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ اس مو قع پر حافظ بابر فاروق رحیمی،حافظ قسیم شیخوپوری،میاں عبدالرشید قمر،قیم الٰہی ظہیر،رانا شاہد محمود د دیگر بھی مو جود تھے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر