مودی سرکار کا دماغ ٹھکانے نہ آ سکا، بھارتی فوج کی شہری آبادی پر فائرنگ، 3 شہری زخمی، پاک فوج کے منہ توڑ جواب سے بھارتی گنیں خاموش

سوشل میڈیا‎‎

راولپنڈی(آن لائن) بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فائرنگ سے اکھوڑی گاؤں کی 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی ۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے، بھارتی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل او سی کے رکھ چکری سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی اور جان بوجھ کر ایل او سی پر شہری آبادی کونشانہ بنایا، بھارتی فوج کی فائرنگ سے اکھوڑی گاؤں کی 2 خواتین سمیت 3 شہری زخمی ہوگئے، پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی گئی، پاک فوج نے موثر انداز میں ان بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا، جہاں سے پاکستانی علاقے میں فائرنگ کی گئی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر