یوٹیلیٹی سٹورز کے چیئر مین کیخلاف وزیر اعظم کے نام کاغلط استعمال کر کے قواعد کے منافی مراعات لینے پر کارروائی کا فیصلہ،ذوالقرنین خان بھی ڈٹ گئے

سوشل میڈیا‎‎

اسلام آباد (این این آئی)یوٹیلیٹی سٹورز کے چیئر مین ذوالقرنین خان کے خلاف وزیر اعظم کے نام کاغلط استعمال کر کے قواعد کے منافی مراعات لینے پر کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ایس ای سی پی رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے یوٹیلٹی سٹورز کے اندر دفتر بنایا اور روزانہ کی بنیاد پر دفتری معاملات میں غیر قانونی مداخلت کی۔ ذرائع کے مطابق گاڑی کو غیر قانونی طور پر اپنے تصرف میں رکھا، کمپیوٹر مشینوں (پوائنٹ اف سیل) کی خریداری کے لئے اپنی کمپنی کو غیر قانونی طور پر ٹینڈر میں شامل کیا، بورڈ آف ڈائریکٹرز میں اپنےرشتے دار کی غیر قانونی تعیناتی بھی کروائی اور مختلف غیر قانونی کاموں کے لئے

وزیراعظم کا نام استعمال کیا-ذولقرنین نے بے بنیاد الزامات پر مبنی ایک پریس ریلزبھی میڈیا کو ایشو کی،جو کہ اپنے خلاف قانونی کارروائی سے بچنے کیلئے ایک من گھڑت کہانی اور لاحاصل کوشش ہے۔ دوسری جانب چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز ذوالقرنین خان نے کہا ہے کہ مجھ پر استعفیٰ دینے کا دباؤ ہے، ایک حکومتی شخصیت نے مجھے استعفیٰ دینے کا کہا ہے، مگر میں بطور چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز استعفیٰ نہیں دوں گا۔ذوالقرنین خان نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کرپشن کا گڑھ ہے، یوٹیلیٹی اسٹورز پر کروڑوں کی چوریاں ہوتی ہیں، مہنگے داموں خریداری کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر اشیاء چوری، مہنگے داموں خریداری کی انکوائری کرائی، جس پر سب مخالف ہو گئے۔چیئرمین یوٹیلیٹی اسٹورز نے کہا کہ میں اپنے ماتھے پر کرپشن کا کلنک لے کر نہیں جاؤں گا۔ذوالقرنین خان نے کہا کہ میں سعودی عرب سے یہاں آیا، کیا دو سال ضائع کیے؟ میں گیا تو پھر یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کا پورا بورڈ بھی جائیگا۔ )یوٹیلیٹی سٹورز کے چیئر مین ذوالقرنین خان کے خلاف وزیر اعظم کے نام کاغلط استعمال کر کے قواعد کے منافی مراعات لینے پر کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر