پی آئی اے کا پیرس سے پاکستان کیلئے پروازیں چلانے کا فیصلہ، تاریخ کا اعلان بھی کر دیا

سوشل میڈیا‎‎

کراچی (این این آئی) قومی ایئر لائن نے فرانس سے مسافروں کی وطن واپسی کے سلسلے میں خوش خبری دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسافروں کے لیے متبادل انتظامات کر لیے گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق یورپی سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پی آئی اے کی پروازوں کی بندش کے معاملے کے بعد پی آئی اے نے فرانس سے مسافروں کو وطن لانے کے لیے متبادل انتظامات کر لیے۔پی آئی اے نے اپنے مسافروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے 15 اگست سے پیرس سے پاکستان کے لیے پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے، پی آئی اے کے مسافر متبادل ذریعےسے پیرس سے براہ راست پاکستان کے لیے سفر کر سکیں گے۔ترجمان پی آئی اے نے کہا ہے کہ

قومی ایئر لائن خصوصی چارٹر پروازوں کے ذریعے پیرس سے مسافروں کو وطن لائے گی، اس سلسلے میں 15 اگست کو پیرس سے اسلام آباد کے لیے پرواز آپریٹ کی جائے گی، 16 اگست کو اسلام آباد سے مسافر پیرس کے لیے روانہ ہوں گے، 29 اگست کو پیرس سے اسلام آباد کے لیے پرواز آپریٹ کی جائے گی جب کہ 30 اگست کو اسلام آباد سے پرواز پیرس روانہ ہوگی۔ترجمان کا کہنا تھا پی آئی اے کے فرانس کا جی ایس اے خصوصی پروازیں آپریٹ کر رہا ہے، اس سے پی آئی اے کے بکنگ کے حامل مسافروں کو سہولت میسر ہوگی، قومی ایئر لائن خصوصی چارٹر پروازوں کے ذریعے اٹلی اور دیگر یورپی ممالک کے مسافروں کو بھی ان کے وطن پہنچائے گی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر