ناخوشگوار واقعہ پر بلوچستان کے اہم علاقے میں تھری اور فور جی انٹرنیٹ سروسز تین روز کے لئے معطل

سوشل میڈیا‎‎

کوئٹہ(این این آئی) حکومت بلوچستان کی سفارش پر قلعہ عبداللہ میں تھری اور فور جی انٹرنیٹ سروسز تین روز کے لئے معطل ، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز چمن میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعہ کے بعد امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور سوشل میڈیا پر ریاست مخالف مواد پھیلنے سے روکنے کے لئے حکومت بلوچستان نے وفاقی سیکرٹری داخلہ اور چیئر مین پی ٹی اے کو تین روز تک ضلع قلعہ عبداللہ میں تھری اور فو ر جی انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی سفارش کردی جس کے بعد ضلع قلعہ عبداللہ میں انٹرنیٹ سروس کو معطل کردیا گیاجبکہ پشین کے بھی متعدد علاقوں میں انٹرنیٹ سروس جمعہ کو بند رہی ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر