14 اگست کی سرکاری تقریبات منسوخ کر دی گئیں

سوشل میڈیا‎‎

پشاور (آن لائن)کرونا وائرس کے باعث 14اگست کے لئے سرکاری تقریبات منسوخ کر دی گئی ہے صرف چھوٹے پیمانے پر پرچم کشائی کی جائیگی۔ کرونا وائرس کے باعث 14اگست کو ہونے والی تمام بڑی تقریبات پر پابندی عائدکی گئی ہے کرونا وائرس کے باعث یوم آزادی کے لئے ہونے والے مختلف تقریبات کی تیاریاں نہ کرنے کی ہدایات بھی کی گئی ہے جبکہ خیبر بازار کو بھی 12اگست کو ٹریفک کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے خیبر بازار میں واقع دکانوں جن میں جھنڈیاں وغیرہ فروخت ہو رہی ہے کے حوالے سے بھی پالیسی جاری کردی ہے شام 7بجے کے بعد دکانیں بند رکھی جائیگی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

    اوپر