پاکستان بنگلہ دیش تعلقات میں بہتری، انڈیا سیخ پا، بنگلہ دیش نے بھی انڈیا کو کھری کھری سنا دیں

سوشل میڈیا‎‎

ڈھاکہ (این این آئی) بنگلہ دیش کی ’’کوئی دشمن نہیں‘‘کی ڈپلومیسی کے باعث پاکستان سے تعلقات بہتر ہورہے ہیں اور اس قربت پر بھارت میں ہونے والے تبصروں پر بنگلہ دیشن کے وزیر خارجہ عبدالمومن نے کہا ہے کہ بھارتی ذرائع ابلاغ کے تبصرے بیمار ذہنیت کی نشانی ہیں ، کسی کو ہمیں ڈکٹیٹ کرنے کا حق نہیں ۔ ترک خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیشی رہنمائوں کے درمیان حالیہ رابطوں سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کی موہوم سی امید پیدا ہو چلی ہے ۔مبصرین کے مطابق دسمبر 1971 میں انتہائی خون خرابے کے بعد زوال

مشرق پاکستان اور بنگلہ دیش کے قیام کے ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات اتار چڑھائو کے ساتھ نازک مراحل سے گزرے ہیں ۔ حالیہ عرصہ میں جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے متعدد رہنمائوں کو نام نہاد متنازع ٹریبونلز بناکر پاکستان سے وفاداری کے پاداش میں پھانسی پر چڑھا دیا گی لیکن حالیہ دنوں میں بنگلہ دیش نے اسلام آباد کے ساتھ َ دوستی سب سے ، دشمنی کسی سے نہیں َکی پالیسی اختیار کی ۔بنگلہ دیشی وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن نے کہا کہ ملک کے وسیع تر مفاد میں پاکستان سمیت دیگر ممالک سے تعلقات کو بہتر بنایا جا ئے گا ۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر