سکھر میں ریفرنس کی سماعت کے موقع پر، پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کو کیسے  عدالت لایا گیا؟ جانئے

سوشل میڈیا‎‎

سکھر(این این آئی)سکھر میں ریفرنس کی سماعت کے موقع پر، پیپلز پارٹی رہنما خورشید شاہ کو ایمبولینس پر عدالت لایا گیا، سماعت کچھ دیر تک جاری رہنے کے بعد 12 اگست تک ملتوی،پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ ،ان کی بیگمات، صاحب زادوں، داماد سمیت 18 افراد کے خلاف ایک ارب 23 کروڑ روپے سے زائد آمدن کے اثاثے بنانے کے الزام میں نیب کی جانب سے دائر کیے گئے ریفرنس کی سماعت سکھر کی احتساب عدالت میں ہوئی

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ کو ایمبولینس پر این آئی سی وی ڈی اسپتال سے عدالت لایا گیا جبکہ ان کے صاحبزادے ایم پی اے فرخ شاہ، داماد صوبائی وزیر سید اویس شاہ ودیگر بھی عدالت میں پیش ہوئے ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج فرید انور قاضی نے کی عدالت میں خورشید شاہ کے وکلاءاور نیب پراسیکیوٹر کی جانب سے دلائل دیئے گئے عدالت نے مختصر دلائل کے بعد سماعت دوبارہ 12 اگست تک کے لیے ملتوی کردی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر