مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں  ڈالر ایک بار پھرملکی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، سونے کی قیمت بھی واضح ہو گئی

سوشل میڈیا‎‎

کراچی (این این آئی)مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں منگل کو روپے کے مقابلے ڈالر ایک بار پھر168روپے کی سطح پر پہنچ گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں10پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 167.50روپے سے بڑھ کر167.60روپے اور قیمت فروخت167.80روپے سے بڑھ کر167.90روپے ہو گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں70پیسے کے اضافے سے ڈالر کی

قیمت خرید 166.80روپے سے بڑھ کر167.50روپے اور قیمت فروخت167.30روپے سے بڑھ کر168روپے کی بلند سطح پر جا پہنچی ۔فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز یورو کی قدر میں1.30روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت خرید 193.20روپے سبڑھ کر195.50روپے اور قیمت فروخت195.20روپے سے بڑھ کر196.50روپے ہو گئی اسی طرح50پیسے کے اضافے سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 215روپے سے بڑھ کر215.50روپے اور قیمت فروخت217روپے سے بڑھ کر217.50روپے ہو گئی ۔جبکہ عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میںاستحکام رہا اور سونے کی فی اونس قیمت1975ڈالر کی سطح پر مستحکم رہی۔عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں استحکام کے باوجودمقامی سطح پر سونے کی قیمت400روپے اضافے سے1لاکھ23ہزار900 اور دس گرام سونے کی قیمت343روپے اضافے سے 1لاکھ6ہزار224روپے رہی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت1500روپے کی سطح پر مستحکم ریکارڈ کی گئی۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر