پاکستان بمقابلہ انگلینڈ پہلے ٹیسٹ کا پہلا دن، پاکستان کا انتہائی محتاط انداز میں آغاز

سوشل میڈیا‎‎

مانچسٹر (مانیٹرنگ ڈیسک)انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے محتاط آغاز کر تے ہوئے دو کھلاڑیوں کے نقصان پر 139رنز بنا لئے ۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر اننگز کا آغاز کیا تو اوپنرز عابد علی اور شان مسعود نے محتاط انداز اپنایا اور ابتدائی اوورز میں انگلش باؤلرز کا امتحان لیتے ہوئے انہیں وکٹ سے محروم رکھا تاہم 16ویں اوور کی پہلی گیند پر جوفرا آرچر نے عابد علی کی وکٹیں بکھیر دیں جنہوں نے آؤٹ ہونے سے قبل 16رنز بنائے۔ابھی قومی ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ کپتان اظہر علی کھاتا کھولے بغیر ہی کرسووکس کی گیند پر وکٹوں کے سامنے پیر لانے کے جرم میں آؤٹ قرار پائے۔43رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد

شان مسعود کا ساتھ دینے بابر اعظم آئے اور دونوں کھلاڑی اب تک محتا ط انداز میں کھیل جاری رکھے ہوئے ہیں، پاکستان نے اب تک پہلی اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 139رنز بنائے ہیں، شان مسعود 46 اور بابر اعظم 69 رنز پر کھیل رہے ہیں۔اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی نے انگلینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ٹاس کا سکا اپنے حق میں پلٹتے دیکھ کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا ہے۔واضح رہے کہ بارش کی وجہ سے میچ کافی دیر رکا رہا، پاکستان کا مجموعی سکور 139 تھا کہ کم روشنی کی وجہ سے کھیل ختم کرنا پڑا۔ انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستان نے محتاط آغاز کر تے ہوئے دو کھلاڑیوں کے نقصان پر 139رنز بنا لئے ۔ پاکستان نے ٹاس جیت کر اننگز کا آغاز کیا تو اوپنرز عابد علی اور شان مسعود نے محتاط انداز اپنایا اور ابتدائی اوورز میں انگلش باؤلرز کا امتحان لیتے ہوئے انہیں وکٹ سے محروم رکھا تاہم 16ویں اوور کی پہلی گیند پر جوفرا آرچر نے عابد علی کی وکٹیں بکھیر دیں جنہوں نے آؤٹ ہونے سے قبل 16رنز بنائے۔ابھی قومی ٹیم اس نقصان سے سنبھلی بھی نہ تھی کہ کپتان اظہر علی کھاتا کھولے بغیر ہی کرس ووکس کی گیند پر وکٹوں کے سامنے پیر لانے کے جرم میں آؤٹ قرار پائے

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر