ترک شہریوں کے لیے عراق کا پیشگی ویزا لینا لازم قرار، عراقی فیصلے کے بعد ترکی نے بھی دھماکہ دار فیصلہ سنا دیا

سوشل میڈیا‎‎

بغداد(این این آئی)عراق کی حکومت نے ترکی کے شہریوں کے لیے پیشگی ویزے کی شرط عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ یکم اگست سے نافذ العمل ہو گیا ہے۔بغداد حکومت نے یہ اقدام ترکی کے فیصلے کے جواب میں کیا جس کے تحت ترک حکومت نے عراقیوں شہریوں کے لیے پیشگی ویزے کی شرط لازم کر دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ عراق سفارتی راستوں کے ذریعے ترکی کے ساتھ رابطے کی کوششوں میں تا کہ دونوں ملکوں کے درمیان 2009 میں دستخط کیے گئے معاہدے پر دوبارہ سے عمل درآمد شروع ہو جائے۔ اس سمجھوتے کے تحت دونوں ملکوںکے شہری زمینی اور فضائی گزر گاہوں پر پہنچنے پر مفت ویزا حاصل کرنے کا حق رکھتے ہیں۔عراق کے تازہ ترین فیصلے کے جواب میں ترکی نے دونوں ملکوں کے درمیان تمام پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔ اس کے سبب دونوں جانب ہزاروں افراد پھنس کر رہ گئے۔

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اس وقت زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

اوپر